پاکستان جسٹس و ڈیمو کریٹک پارٹی عوام کی حقیقی ترجمان بن گئی ہے،میر رفیق احمد بگٹی

پیر 4 جولائی 2016 22:51

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جولائی ۔2016ء) پاکستان جسٹس و ڈیمو کریٹک پارٹی عوام کی حقیقی ترجمان بن گئی ہے ملک بھر سے ادیب وکلاء اور صحافی برادری پاکستان جسٹس و دیموکریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں عنقریب پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی ملک بھر اپنے آپ کو چوٹی کے سیاسی پارٹیوں میں شامل کرے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان جسٹس و ڈیمو کریٹک پارٹی کے صوبائی رہنماء و سینئر قانون دان میر رفیق احمد بگٹی نے سب جیل ڈیرہ اللہ یار کے قیدیوں سے ملاقات اور سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میر رفیق احمد بگٹی نے ڈیرہ اللہ یار اسپتال میں مریضوں کی عیادت بھی کی ان کے ساتھ ایم ایس عبدلرحیم جمالی بشیر احمد بھٹی و دیگر اسپتال عملہ بھی ہمراہ تھے اس موقع پر میر رفیق احمد ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ سستے اور بروقت انصاف کی راہ میں بے شمار رکاوٹیں حامل ہیں علاج معالجے کی سہولیتیں نہ ہونے کے برابر ہیں توانائی کا بے قابو بہران سوہان روح بنا ہوا ہے غربت اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے مہنگائی اور بے راہ روی کا سیلاب بلا عام آدمی کو خودکشی کرنے پر مجبور کررہا ہے یہاں تک کہ وہ اپنے بچوں سے جان چھڑانے کی مختلف تدابیر اختیار کرتا ہوا نظر آتا ہے انکا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی اتنی لولی لنگڑی ہے کہ ہم عالمی برادری میں جرائت سے اپنی بات کرنے کے قابل نہیں رہے اور تو اور بھارت جیسا ملک بھی ہمیں سبق سکھانے کی دھمکیاں دیتا رہتا ہے کشمیر کے مسلے کو ہی لے لیجیئے وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے میں لیت و لیل سے کام لیتا ہے اور ہم بے بسی کی تصویر بنے ہوئے اسے دیکھتے رہتے ہیں مادر وطن سے دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ بہت سے سیاستدانوں سرمایہ داروں اور بیروکریٹوں کا200ارب امریکی ڈالر ز سے زیادہ غیر ملکی بینکوں میں پڑا ہے مگر کسی حکمران کو اتنی توفیق نہیں ہوئی کہ اسے واپس لاکر ملک کی معثیت کی بہتری کے لیے استعمال کرسکے بینکوں سے لیئے گئے قرضے معاف کرانے والوں کی ایک لمبی فہرست ہے جس پر کبھی کسی نے غور ہی نہیں کیا آئین پاکستان کو مزاق بنا دیا گیا ہے قانون کے رکھوالے ہی اسے توڑنے میں مصروف ہیں ایسی صورتحال کو جاری رکھنے کی اگر مزید اجازت دی گئی تو ہماری داستاں بھی نہ ہوگی داستانوں میں میر رفیق بگٹی نے ڈیرہ اللہ یار سب جیل کا بھی دورہ کیا اور غریب قیدیوں کو رہا بھی کروایا تاکہ وہ بھی اپنے کنبے کے ساتھ عید گزار سکیں ان قیدیوں میں سومر شولو گزی اور اختر شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :