بحرین جاوید ملک کی کوششوں کے نتیجے میں اسیر 82 پاکستانیوں کو عید سے قبل رہائی نصیب ہو گئی
منگل 5 جولائی 2016 12:41
منامہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5 جولائی- 2016ء) بحرین میں پاکستانی سفارتخانے اور وہاں متعین سفیر جاوید ملک کی کوششوں کے نتیجے میں اسیر 82 پاکستانیوں کو عید سے قبل رہائی نصیب ہو گئی، ان 82 پاکستانی شہریوں کو شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کی طرف سے عید الفطر کی آمد کی خوشی میں معافی ملی ہے۔ پاکستانی سفیر جاوید ملک نے اس سال مئی میں بحرین کی جیل کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ پاکستانی سفارتخانے کا وفد بھی تھا جنہوں نے وہاں قید پاکستانیوں سے ملاقات کی اور ان کا معاملہ بحرین میں متعلقہ انتظامیہ کیساتھ اٹھایا۔
سفارتخانے سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ بحرین میں ان کی ترجیحات میں پاکستانی شہریوں کی مدد کرنا رہا ہے جونامساعد حالات کا شکار ہو جاتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وہ بحرین کے قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پاکستانیوں کے مسائل کے حل کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحرین کی انتظامیہ جن کی سربراہی یہاں کی وزارت داخلہ کرتی ہے، نے اور میری ٹیم نے پاکستانی سفارتخانے کے ساتھ بھرپور معاونت کی اور پوری مدد دی۔
انہوں نے بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کی جانب سے پاکستانیوں کی رہائی کیلئے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رہا ہونے والے پاکستانی جلد ہی اپنی پیاروں سے مل سکیں گے۔ انہوں نے پاکستانی وزار تخارجہ کی بھی توصیف کی جنہوں نے اس معاملے میں ان کو بھرپور رہنمائی فراہم کی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.