افغان طالبان کی سعودی عرب میں بم دھماکوں کی مذمت

حرم نبوی ﷺ میں ایسا عمل کسی صورت میں برداشت نہیں ‘ بیان

منگل 5 جولائی 2016 21:30

افغان طالبان کی سعودی عرب میں بم دھماکوں کی مذمت

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جولائی ۔2016ء) افغان طالبان نے سعودی عرب میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حرم نبوی ﷺ میں ایسا عمل کسی صورت میں برداشت نہیں ۔ایک بیان میں طالبان نے کہاکہ نہایت المناک اطلاع ملی ہے کہ حرم نبویمیں روضہ کے محافظوں پر حملہ ہوا ہے، جنہیں جانی نقصان پہنچا۔ ایک بیان میں طالبان نے کہاکہ حرم نبویمیں ایسا عمل کسی صورت میں قابل تحمل و برداشت نہیں ۔

(جاری ہے)

حرمین شریف دنیا بھر کے مسلمانوں کا مشترکہ اقدار ہے،جس کے خلاف کسی قسم کا منفی اقدام توجیہ اور تحمل نہیں کیا جاسکتا۔ اس گھناوٴنی جرم سے ثابت ہوا کہ امت مسلمہ اور ہمارے دینی شعائر کے خلاف دشمنوں کی سازشیں کتنی بے رحم اور نفرت انگیز ہیں۔ مسلمانوں کو چاہیے کہ مشترکہ طور پر ان کے خلاف فکری اور عملی جدوجہد کریں۔ہما ری دعا ہے کہ اللہ تعالی حرمین شریفین کی حفاظت فرمائے۔ ہر وہ شخص اور عناصر جو مسلمانوں کے اس مشترک اقدار کے خلاف اس نوعیت کے گھناوٴنے ارادے رکھتے ہوں، اللہ تعالی ان سے انتقام لے۔ ایسے اعمال کے پیچھے خفیہ سازشیں نظر آرہی ہیں، مسلمانوں کو چاہیے کہ ایسی سازشوں کو ناکارہ بنانے کے لیے متوجہ رہے۔

متعلقہ عنوان :