کنعان پارک ساہیوال میں جھولا ٹوٹنے کے نتیجہ میں 70افراد شدید زخمی ، 18زخمیوں کی حالت نازک ، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
جمعہ 8 جولائی 2016 14:29
ئساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) ٹرو کے روز کنعان پارک ساہیوال میں جھولا کشتی ٹوٹ جانے کے سبب 70افراد بچے بچیوں سمیت زخمی ہو گئے جن میں سے 18زخمیوں کی حالت نازک ہے پولیس نے جھولے کی انتظامیہ کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اس حادثہ کا نوٹس لیکر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ جبکہ دو زخمیوں سمیع اللہ اور عدنان بچوں کو سا ہیوال میں نیورو سرجن نہ ہونے کے سبب تشویش ناک حالت کے پیش نظر جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا ہے کیونکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک سیاسی شخصیت کی شکایت پر نیورو سرجن کو معطل کر دیا تھا اور یہ سیٹ عرصہ ایک سال سے خالی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کنعان پارک ساہیوال میں کشتی جھولے جن میں مقررہ تعداد سے زیاد ہ بچے ، بچیوں ،عورتوں کو سوار کر کے جب جھولے کے مالک طارق کے بیٹے عارف نے جھولوں کی موٹر سٹارٹ کی تو جھولے جھٹکے کے ساتھ چلے اور دو جھولے ٹوٹ کر ایک دوسرے پر گر گئے جس کے نتیجہ میں بھگدڑ مچ گئی اور شور برپا ہو گیا اور ایمر جنسی کال دے دی گئی اور ریسکیو 1122اور پرائیویٹ لوگوں نے فوری طور پر 70افراد کو زخمی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال پہنچایا اس حادثہ کے بعد ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی اور ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف نے 70زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سرجیکل وارڈ میں داخل کرا دیا گیا جن میں سے 52افراد کو ہسپتال سے آج فارغ کر دیا گیا جبکہ 18شدید زخمیوں میں ثانیہ، اقراء ، عظمیٰ، صباء، آسیہ، حسنین ، ثقلین ،بشیر ، کاشف ، اشعر ، اشرف، عبدالرحمن ، علی رضا، آطف، محمد زبیر ، شبیر حسین، سمیع اللہ اور عدنان شامل ہیں جبکہ سمیع اللہ اور عدنان کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ہے کیونکہ سول ہسپتال ساہیوال میں عرصہ ایک سال سے نیورو سرجن کی سیٹ خالی ہے اور نیورو سرجری کے مریضوں کو لاہور ریفر کر دیا جا تا ہے جس کی وجہ سے اب تک درجنوں افراد موت کی گود میں جا چکے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.