وزیر اعظم کو وطن لانے کے لیے پی آئی اے کا طیارہ آپریشن سے الگ کردیا گیا
پی آئی اے کے خصوصی طیارے میں جراثیم فری ماحول کے علاوہ خصوصی نشستیں بھی لگائی جا رہی ہیں،وزیر اعظم کے لئے خصوصی انتطامات کرنے پر قومی ادارے کو کم از کم 30 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا
جمعہ 8 جولائی 2016 17:15
اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) قومی ایئر لائن نے حکومت کی ہدایت پر وزیر اعظم نواز شریف کو لندن سے وطن واپس لانے کے لیے بوئنگ 777 طیارہ فلائٹ آپریشن سے الگ کردیا ہے جس سے قومی ادارے کو کم از کم 30 کروڑ روپے نقصان پہنچے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف آ ج ہفتہ کو لندن سے وطن واپس روانہ ہوں گے، ان کے ہمراہ اہل خانہ کے علاوہ قریبی وزیر و مشیر اور ارکان پارلیمنٹ بھی ہوں گے۔
اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے پی آئی اے کو خصوصی انتطامات کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔حکومتی ہدایات پر پی آئی اے نے وزیر اعظم کو لندن سے وطن واپس لانے کے لیے خصوصی طور پر بوئنگ 777 طیارے کو فلائٹ آپریشن سے الگ کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے ساتھیوں و گھر والوں کو وطن واپس لانے کے لئے طیارے میں خصوصی نشستیں لگائی جارہی ہیں اور اسے جراثیم سے پاک بنانے کے لیے ادویات کا چھڑکاوٴ جاری ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.