افریقی ملک گھانا میں عیدپارٹی کے دوران بھگدڑ مچنے سے خواتین سمیت 9افرادجاں بحق

جمعہ 8 جولائی 2016 17:42

افریقی ملک گھانا میں عیدپارٹی کے دوران بھگدڑ مچنے سے خواتین سمیت 9افرادجاں ..

عکرا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔8 جولائی- 2016ء) جنوب افریقی ملک گھانا میں عیدپارٹی کے دوران بھگدڑ مچنے سے خواتین سمیت کم ازکم 9افرادجاں بحق ہوگئے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق گھانا کے شہر کماسی شہرمیں رمضان کے بعد منائی جانیوالی پارٹی میں بھگدڑ مچنے سے جاں بحق ہونیوالوں میں 6خواتین بھی شامل ہیں جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

بدھ کی رات مچنے والی اس بھگدڑ کی متضاد وجوہات سامنے آرہی ہیں ، ایک عینی شاہد کاکہناتھاکہ بجلی کی بندش بھگدڑ کی وجہ بنی اور پھرلوگوں نے اس جگہ سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ ایک اور شخص کاکہناتھاکہ پارٹی کے اختتام پر بجلی بند ہوئی لیکن کمیونٹی سنٹر کی طرف کھلنے والے دروازے بند ہونے کی وجہ سے شرکاء باہر نہیں نکل سکے۔۔

متعلقہ عنوان :