ایدھی کی وفات پر ملک بھر کے ہندوباشندے سکتے کے عالم میں ہیں‘ پاکستان ہندوکونسل نے انسانیت کی خدمت کا درس مرحوم ایدھی سے لیا ہے
پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی کا لواحقین سے اظہارِ تعزیت
ہفتہ 9 جولائی 2016 12:30
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جولائی ۔2016ء) پاکستان ہندوکونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمارونکوانی نے معروف سماجی راہنماء عبدالستار ایدھی کے انتقال پر دلی غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا ہے، اپنے بیان میں ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے انسانیت کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے ہندوباشندے سکتے کے عالم میں ہیں، مرحوم ایدھی صاحب نے ہمیشہ مذہب، قومیت، رنگ نسل سے بالاتر ہوکر دکھی انسانیت کی خدمت کی، پاکستان ہندوکونسل کے زیراہتمام ہندو غریب جوڑوں کی اجتماعی شادی کی سالانہ تقریبوں میں ہمیشہ بطور مہمانِ خصوصی حصہ لیا، ہندو بچیوں کا گھر آباد کرنے کیلئے امدادبھی باقاعدگی سے فراہم کرتے رہے، رواں برس وہ خراب صحت کی بناء پر نہ آسکے تو اپنی قریبی عزیزہ کو نمائندگی کیلئے بھیجا، ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے ایدھی فاوٴنڈیشن کی طرز پر ہندوکونسل کی جانب سے ایمبولینس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت کا درس پاکستان ہندوکونسل نے ایدھی صاحب سے لیا تھا، ڈاکٹر رمیش ونکوانی نے ہندو باشندوں سے اییصالِ ثواب کیلئے خصوصی پراتھنا کی اپیل کرتے ہوئے ایدھی صاحب کے مشن کو جاری و ساری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.