ڈاکٹر طاہر القادری کی بھانجی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 10 جولائی 2016 21:54

ڈاکٹر طاہر القادری کی بھانجی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10جولائی۔2016ء) سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی بھانجی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں ،نماز جنازہ مرکزی سیکرٹریٹ میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ ڈاکٹرمحمد طاہر القادری نے پڑھائی ۔

(جاری ہے)

جنازے میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین،صدر فیڈرل کونسل ڈاکٹر حسین محی الدین ، صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی ،خرم نواز گنڈا پور ،احمد نواز انجم، بشارت جسپال،فیاض وڑائچ ،نور اللہ صدیقی ،راجہ زاہد،ساجد بھٹی ،جواد حامد کے علاوہ عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے صوبائی اور ضلعی عہدیدران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ اظہار افسوس کیا ،دریں اثناء سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید ، مسلم لیگ ق کے رہنماء اجمل وزیر ،مجلس وحدت المسلمین کے رہنما راجہ ناصر عباس ،ناصر شیرازی ،امین شہیدی اور دیگر مذہبی،سیاسی جماعتوں کے قائدین نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ان کی بھانجی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :