طاقت ور سمندری طوفان نیپارٹک مشرقی چین سے ٹکرا گیا

11 سو مکانات ، 49 ہزار ہیکٹر کے رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ،5 ہوائی اڈوں پر 400 پروازیں منسوخ

پیر 11 جولائی 2016 13:16

طاقت ور سمندری طوفان نیپارٹک مشرقی چین سے ٹکرا گیا

بیجنگ ۔ 11 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء) سمندری طوفان نیپارٹک کے نتیجے میں مشرقی چین میں 2 افراد جاں بحق اور 17 لاپتہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اس طوفان کی آمد سے قبل مشرقی چین کے نو شہروں سے 4 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر بنائی گئی عارضی رہائش گاہوں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ نیپارٹک طوفان کی زد میں آ کر 11 سو مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ تیز جھکڑوں اور شدید بارشوں کی وجہ سے 49 ہزار ہیکٹر کے رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ چین کے 5 ہوائی اڈوں پر 400 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔ اس سے قبل اس سمندری طوفان کے تائیوانی ساحل سے ٹکرانے کے بعد 3 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :