پنجاب میں مینا کو پکڑنے،اس کی نقل و حمل، خرید و فروخت اور برآمد پر پابندی عائد
پیر 11 جولائی 2016 16:21
اسلام آباد ۔ 11 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 جولائی۔2016ء) حکومت پنجاب نے صوبے میں مینا (پرندہ) کو پکڑنے،اس کی نقل و حمل، خرید و فروخت اور برآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔
(جاری ہے)
سیکرٹری حکومت پنجاب (ہوم ڈیپارٹمنٹ) کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ مال مویشیوں میں بڑھتی ہوئی جلدی بیماریوں کی شکایات کی روشنی میں کیا گیا ہے جو طفیلی کیڑے مکوڑوں کی کثرت کے باعث لاحق ہو رہی ہیں۔
طفیلی کیڑے مکوڑوں کی کثرت کی بڑی وجوہات میں سے ایک خرید و فروخت اور برآمد کے لئے مینا پرندے کو پکڑ کر قید کرنا بتائی گئی ہے۔ دودھ اور گوشت دینے والے مویشیوں میں یہ بیماریاں صحت عامہ کے لئے نقصان کا باعث ہیں اس لئے حکومت پنجاب نے مینا پرندوں کو پکڑ کر قید کرنے، ان کی نقل و حمل، خرید و فروخت اور برآمد پر 31اگست 2016ء تک پابندی عائد کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کا تحفظات کا اظہار
-
پنجاب حکومت اب تک گندم کا ایک دانہ بھی نہیں خرید سکی‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.