برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا رواں ہفتے بدھ کے روز اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان

muhammad ali محمد علی پیر 11 جولائی 2016 20:25

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا رواں ہفتے بدھ کے روز اپنے عہدے سے دستبردار ..

لندن (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11جولائی 2016ء) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا رواں ہفتے بدھ کے روز اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یورپی یونین سے اخراج کے حوالے ملک میں کروائے جانے والے ریفرنڈم کے بعد برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے عہدے سے استعفا دینے کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ڈیوڈ کیمرون اکتوبر کے ماہ میں استعفا دیں گے۔ تاہم اب ڈیوڈ کیمرون نے رواں ہفتے بدھ کے روز اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ڈیوڈ کیمرون کی جگہ خاتون رکن پارلیمنٹ تھریسامے بدھ کو وزیراعظم کاعہدہ سنبھالیں گی۔ اس حوالے سے ڈیوڈ کییمرون کا کہنا ہے تھریسامے کو ان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :