ساہیوال ڈویژن کے کاشتکار کپاس کی فصل کی ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں ‘ترجمان محکمہ زراعت

منگل 12 جولائی 2016 18:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جولائی ۔2016ء ) محکمہ زراعت کے شعبہ پیسٹ وارننگ ساہیوال ڈویژن کی گذشتہ روز کی جاری کردہ پیسٹ سکاؤٹنگ رپورٹ کے مطابق ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ کے اضلاع میں سفید مکھی کے 5، چست تیلہ کے 12، تھرپس کا ایک اور ملی بگ کا ایک ہاٹ سپاٹ مشاہدہ میں آیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے ساہیوال ڈویژن کے کاشتکار وں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کپاس کی فصل کی ہفتہ میں دو بار پیسٹ سکاؤٹنگ کریں اور فصل پر چست تیلہ، تھرپس اور ملی بگ کاحملہ معاشی نقصان کی حد تک پہنچنے پر محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے نئی کیمسٹری کی حامل زہروں کا سپرے کریں۔

بارشوں کے بعد زمین وتر آنے پر کپاس کے کھیتوں میں اگنے والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کو بھی یقینی بنائیں۔