چینی فوج قومی خودمختاری اور بحری مفادات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی

ہر قسم کے خطرات اور چیلنجوں سے موثر طور پر نمٹا جائے گا، ترجمان وزارت دفاع

منگل 12 جولائی 2016 22:26

چینی فوج قومی خودمختاری اور بحری مفادات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی ۔2016ء ) چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان یانگ وائی یوجن نے کہا کہ چینی فوج ملک کی قومی خود مختاری، سلامتی اور بحری حقوق و مفادات کا ڈٹ کر تحفظ کرے گی اور خطرات اور چیلنجوں کا ازالہ کرے گی ۔ بحیرہ جنوبی چین میں چینی بحریہ کی حالیہ مشق کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے یانگ نے کہا کہ یہ مشق فوج کے سالانہ مشق منصوبے کے مطابق معمول کا معاملہ ہے ۔

(جاری ہے)

یانگ نے کہا کہ اس مشق کی وجہ سے سمندر میں خاصی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور یہ مشنوں کی تکمیل کے لئے بحیرہ کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لئے کارآمد ہتھیاروں کی پڑتال کرنے کی مشق ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ فلپائن کی طرف سے شروع کی جانے والی بحیرہ جنوبی چین ثالثی کے بارے میں چینی حکومت کا موقف اہم اور واضح ہے ۔ ثالثی ایوارڈ سے پہلے بیان دیتے ہوئے یانگ نے اس بات پر زوردیا کہ ٹربیونل خوا کوئی بھی فیصلہ کرے چینی فوج اپنی قومی خودمختاری، سلامتی اور بحری حقوق و مفادات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔ علاقائی امن و استحکام کاتحفظ کرے گی اور ہر قسم کے خطرات اور چیلنجوں سے نمٹے گی ۔

متعلقہ عنوان :