برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا (کل) عہدہ چھوڑ دیں گے

وزیر دا خلہ تھر یسا مے نئے وزیر اعظم کا حلف اٹھا ئیں گی

منگل 12 جولائی 2016 23:11

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا (کل) عہدہ چھوڑ دیں گے

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جولائی ۔2016ء) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کل بدھ کو عہدے علیحدہ ہو جا ئیں گیجس کے بعد خاتون وزیر داخلہ تھیریسا مے نئے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گی۔ برطانوی وزیراعظم نے منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ رواں ہفتے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں گے اور بدھ کے روز ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ سے اپنی نجی رہائش گاہ منتقل ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے قدامت پسندوں کی جماعت کی کمیٹی کے چیئرمین گراہم بریڈے نے اعلان کیا تھا کہ ڈیوڈ کیمرون کی جگہ تھیریسامے کو نیا وزیراعظم بنایا جائیگا۔ جس کے بعد وزیراعظم کے انتخاب کیلئے پارٹی کے ڈیڑھ لاکھ ارکان کو ووٹ نہیں دینا پڑے گا۔واضح رہے کہ ڈیوڈ کیمرون نے برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی کے متعلق ریفرنڈم کرانے کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام نے یورپ سے علیحد گی کا فیصلہ دے دیا ہے تو ملک کو نئی قیا دت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :