محکمہ موسمیات کی کراچی میں طوفانی بارشوں کی پیش کوئی ایک بار پھر غلط ثابت ہوئی

بھارت سے سندھ کے زیریں علاقوں میں داخل ہونے والا بارش دینے والا سسٹم کمزور پڑ گیا ہے،چیف میٹرولوجسٹ

بدھ 13 جولائی 2016 16:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جولائی ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کو شہر قائد میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی تھی لیکن گزشتہ کئی برسوں کے دوران کی جانے والی سیکڑوں پیش گوئیوں کی یہ طرح یہ بھی غلط ثابت ہوئی اورہوا کا کم دبا ایک بارپھر بغیربرسے ہی ختم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ خلا سے مصنوعی سیاروں کی مدد سے لی گئی تصویرکے مطابق بھارت سے سندھ کے زیریں علاقوں میں داخل ہونے والا بارش دینے والا سسٹم کمزور پڑ گیا ہے اور اس بات کا قومی امکان یہ ہے کہ یہ سسٹم سمندر میں اترجائے گا۔

عبدالرشید کا مزید کہنا تھا کہ بارش دینے والاسسٹم اب بھی کراچی اوراس کے ملحقہ علاقوں میں پھیلا ہوا ہے،اس لئے ابھی بارش کی امید باقی ہے تاہم ماہرین جمعرات کو بارش کے بارے میں حتمی پیش گوئی کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :