عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی

جمعرات 14 جولائی 2016 12:47

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جولائی۔2016ء) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے قیمتیں گرنے کا رجحان رواں ہفتے بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی بنچ مارک ڈبلیو ٹی آئی کے اگست کے سودے دو ڈالر پانچ سینٹ کمی سے چوالیس ڈالر پچھہتر سینٹ فی بیرل میں ہوئے۔ ادھر یورپی منڈی میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قیمت دو ڈالر اکیس سینٹ کمی سے چھیالیس ڈالر چھبیس سینٹ فی بیرل ہو گئی۔ ماہرین کے مطابق امریکا کے خام تیل کے ذخائر میں استحکام کی وجہ سے قیمتوں میں گراوٹ کا رجحان جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :