ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی درخواست منظور، ماڈل گرل عدالت طلب
جمعرات 14 جولائی 2016 17:19
اسلام آباد/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جولائی ۔2016ء) کسٹم عدالت نے ماڈل گرل ایان علی کے خلاف غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس کی دوبارہ سماعت شروع کرنے سے متعلق پاکستان کسٹمز کی درخواست منظور کرتے ہوئے ماڈل گرل کو 28 جولائی کو طلب کرلیا ۔
(جاری ہے)
راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب نے پاکستان کسٹمز کی جانب سے غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی سماعت کی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ایان علی کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں لہذاٰ ملزمہ کا جلد از جلد ٹرائل کیا جائے جس پر کسٹم عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایان علی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 جولائی کوعدالت طلب کرلیا دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے مقدمے کی سماعت وکلا کی ہڑتال کی نذر ہوگئی۔
ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف کی درخواست کی سماعت آج سندھ ہائی کورٹ میں ہونی تھی لیکن آج شہر بھر میں وکلا کی ہڑتال کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی ہے درخواست کی سماعت اب 20 جولائی کو ہوگی۔واضح رہے کہ کسٹم عدالت نے کیس کا ریکارڈ عدالت عالیہ میں ہونے کی وجہ سے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی تھی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
بالی وڈ سٹار کیون مائیکل کا لاہور آرٹس کونسل الحمرا کا دورہ، پاکستان کی ثقافت میں دلچسپی کا اظہار
-
سیف علی خان نے بازو سے کرینہ کے نام کا ٹیٹو ہٹا دیا
-
دلجیت دوسانجھ نے شازیہ منظورکا مشہورپنجابی گانا گایا، ویڈیووائرل
-
معروف کامیڈین رنگیلا کی19ویںبرسی 24مئی کو منائی جائے گی
-
نورجہاں کی صاحبزادی ظل ہما کی دسویں برسی(کل)منائی جائے گی
-
شادی کے 10منٹ بعد ہی پتا چل گیا تھا غلط انسان سے شادی ہوئی،نادیہ کا پہلی شادی سے متعلق انکشاف
-
فلم اسٹارز کے ساتھ لوگوں کا سیٹ پرجانا وسائل کا زیاں ہے، فرح خان
-
سلمان خان کی جان بخشنے کیلئے گینگسٹر لارنس بشنوئی کمیونٹی نے اہم شرط رکھ دی
-
عالیہ بھٹ، کنگنا رناوت، اننیا پانڈے اور شردھا کپور بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
سیریز فریڈم ایٹ مڈ نائٹ کے اداکاروں کے متعلق تفصیلات شیئر
-
اداکارہ میرا نے اپنی سالگرہ کا دن یتیم بچوں کے نام کردیا
-
اداکار رنبیر کپور کی نئی فلم ’’رامائن ‘‘ بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.