امریکہ فتح اللہ گولن کیخلاف مقدمہ چلائے یا ہمارے حوالے کرے، بغاوت کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ترک صدر رجب طیب اردگان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 16 جولائی 2016 23:07

امریکہ فتح اللہ گولن کیخلاف مقدمہ چلائے یا ہمارے حوالے کرے، بغاوت کرنے ..

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جولائی ۔2016ء) ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ بغاوت کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش ہونے کے بعد ترک صدر طیب اردگان کی جانب سے اب اپنی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے ہزاروں افراد سے خطاب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک صدر کا کہنا ہے کہ بغاوت کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔ ایک ایک باغی کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ہم سب ایک جھنڈے تلے متحد ہیں۔ ریاست کے اندر ریاست نہیں بننے دی جائے گی۔ ترک صدر نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کر دیا جائے یا امریکہ خود اس پر مقدمہ چلایا۔ اس حوالے سے ترک صدر نے امریکی صدر کو ٹیلی فون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔