فتح اﷲ گْولن کا یار ترکی کا دوست نہیں، ترک وزیراعظم

اتوار 17 جولائی 2016 15:17

فتح اﷲ گْولن کا یار ترکی کا دوست نہیں، ترک وزیراعظم

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے ناکام فوجی بغاوت کے بعد کہا ہے کہ مسلم مبلغ فتح اﷲ گولن کا دوست اْن کے ملک کا دوست نہیں ہو گا۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق اتوارکو ایک بیان میں یلدرم نے کہاکہ ایسے ملک کے ساتھ ترکی حالت جنگ میں ہو گا۔

(جاری ہے)

ترک وزیراعظم کا گْولن مخالف بیان صدر رجب طیب ایردوآن کے اْس بیان کے تناظر میں ہے، جس میں ناکام فوجی بغاوت کا الزام امریکا میں مقیم مبلغ پر دھرا گیا تھا۔ انقرہ حکومت کا الزام ہے کہ فتح اﷲ گْولن نے ترک حکومتی، تعلیمی، عدالتی اور فوجی ڈھانچے میں موجود حامیوں کی مدد سے ایک متوازی نظام قائم کر رکھا ہے۔