عید کے دوسرے روز بھی قندیل کو مارنے ملتان آیا لیکن موقع نہ ملا، بھائی وسیم کا انکشاف
لوگوں کے طعنے سن کر اسی وقت سوچ لیا تھا کہ قندیل کو قتل کر کے سعودیہ بھاگ جاؤں گا، بھائی وسیم
اتوار 17 جولائی 2016 16:02
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 جولائی ۔2016ء ) قندیل بلوچ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار بھائی وسیم نے کہا ہے کہ وہ عید کے دوسرے روز بھی قندیل کو قتل کرنا چاہتا تھا لیکن اسے موقع نہیں ملا تھا اور اسے اپنے کئے کا کوئی افسوس بھی نہیں۔ قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتارمرکزی ملزم قندیل بلوچ کے بھائی وسیم کے دوران تفتیش مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا ہے کہ جب سے قندیل کی ویڈیو اور ٹی وی چینلز پر تنازعات کا سلسلہ شروع ہوا، لوگوں نے اس کا جینا محال کر دیا تھا، لوگوں کے طعنے سن کر سوچ لیا تھا کہ قندیل کو قتل کر کے سعودی عرب بھاگ جاؤں گا جہاں پہلے ہی میرے 3 بھائی موجود ہیں۔ قندیل کو مارنے پر مجھے کوئی پشیمانی نہیں ہے۔(جاری ہے)
ملزم وسیم نے کہا کہ اس نے کبھی بھی قندیل سے مالی مدد حاصل نہیں کی، وہ صرف والدین کی اعانت کرتی تھی، ان کے والد کی کچھ عرصہ قبل 60 ایکڑ زرعی زمین تھی جو بکتے بکتے اب ایک ایکڑ رہ گئی ہے۔
وہ عید کے دوسرے روز بھی قندیل کو مارنے ملتان آیا لیکن موقع نہیں ملا تھا، قندیل بلوچ کو قتل کرنے سے قبل اس نے دودھ میں نیند کی 4 گولیاں ملا کردیں تھیں، جسے پینے کے بعد قندیل گہری نیند سو گئی اور جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب موقع ملتے ہی قندیل کو ٹھکانے لگا کر فرار ہوگیا۔ واضح رہے کہ قندیل بلوچ کو جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات ملتان کے علاقے گرین ٹاؤن میں قتل کیا گیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ ان کے والد کی مدعیت میں بھائی وسیم کے خلاف درج ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.