قندیل کو عید کے دوسرے روز قتل کرناچاہتا تھا ٗ موقع نہیں ملا ٗبھائی کا انکشاف
اپنے کئے پر کوئی افسو س نہیں ٗقندیل بلوچ کو قتل کرنے سے قبل دودھ میں نیند کی 4 گولیاں ملا کردیں تھیں ٗ وسیم
اتوار 17 جولائی 2016 16:34
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جولائی ۔2016ء) قندیل بلوچ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار بھائی وسیم نے کہا ہے کہ وہ عید کے دوسرے روز بھی قندیل کو قتل کرنا چاہتا تھا لیکن اسے موقع نہیں ملا تھا اور اسے اپنے کئے کا کوئی افسوس بھی نہیں۔ ذرائع کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتارمرکزی ملزم قندیل بلوچ کے بھائی وسیم کے دوران تفتیش مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ملزم نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا ہے کہ جب سے قندیل کی ویڈیو اور ٹی وی چینلز پر تنازعات کا سلسلہ شروع ہوا، لوگوں نے اس کا جینا محال کر دیا تھا، لوگوں کے طعنے سن کر سوچ لیا تھا کہ قندیل کو قتل کر کے سعودی عرب بھاگ جاؤں گا جہاں پہلے ہی میرے 3 بھائی موجود ہیں ٗقندیل کو مارنے پر مجھے کوئی پشیمانی نہیں ٗملزم وسیم نے کہا کہ اس نے کبھی بھی قندیل سے مالی مدد حاصل نہیں کی ٗ وہ صرف والدین کی اعانت کرتی تھی، ان کے والد کی کچھ عرصہ قبل 60 ایکڑ زرعی زمین تھی جو بکتے بکتے اب ایک ایکڑ رہ گئی ٗ وہ عید کے دوسرے روز بھی قندیل کو مارنے ملتان آیا لیکن موقع نہیں ملا تھا، قندیل بلوچ کو قتل کرنے سے قبل اس نے دودھ میں نیند کی 4 گولیاں ملا کردیں تھیں، جسے پینے کے بعد قندیل گہری نیند سو گئی اور جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب موقع ملتے ہی قندیل کو ٹھکانے لگا کر فرار ہوگیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.