خدمات کی برآمدات مالی سال2015-16 کے ابتدائی 11ماہ میں 9.11 فیصد کمی سے 4ارب 97کروڑ 81لاکھ ڈالر تک رہ گئی
اتوار 17 جولائی 2016 17:41
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جولائی ۔2016ء ) خدمات کی برآمدات مالی سال2015-16 کے ابتدائی 11ماہ میں 9.11 فیصد کمی سے 4ارب 97کروڑ 81لاکھ ڈالر تک رہ گئی ہے،اور خدمات کی جولائی تا مئی تجارت میں2.2 ارب ڈالر کا خسارہ ہو گیا ہے ،جبکہ سال2014-15 کی اسی مدت میں 5ارب 47کروڑ 73لاکھ 40ہزار ڈالر تھیں۔پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مئی2016تک سروسز کی درآمدات بھی 9.68 فیصدگھٹنے کے نتیجے میں7ارب 96کروڑ 73لاکھ 30ہزار ڈالر سے کم ہو کر 7ارب 19کروڑ 60لاکھ 50ہزار ڈالر ہو گئیں، اس دوران خدمات کی تجارت میں پاکستان کا خسارہ 10.93 فیصد کی کمی سے 2ارب 21کروڑ 79لاکھ 50 ہزار ڈالر رہا جو مالی سال 2014-15 کے ابتدائی 11ماہ میں 2ارب 48کروڑ 99لاکھ 90 ہزار ڈالر تھا۔
پی بی ایس کے مطابق مئی 2016میں خدمات کی برآمدات سال بہ سال54.36 فیصد کے نمایاں اضافے سے 49کروڑ 8لاکھ 60ہزار ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ درآمدات نسبتاً کم 10.39 فیصد کے اضافے سے 77کروڑ 42لاکھ 70ہزار ڈالر رہیں، درآمدات کے مقابلے میں برآمدات میں تیزی سے اضافے کے باعث مئی کی سروسزٹریڈ میں پاکستان کوصرف 28کروڑ 34لاکھ 10 ہزار ڈالر کا خسارہ ہوا جو مئی2015میں38کروڑ 34لاکھ 30ہزار ڈالر تھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.