کراچی،پولیس کی کارروائیاں، گینگ وار سمیت 8 ملزمان گرفتار
پیر 18 جولائی 2016 11:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جولائی ۔2016ء ) کراچی میں گلبرگ سے پولیس افسر کے قتل میں ملوث جبکہ لیاری سے بابا لاڈلہ کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔کالعدم تنظیم کے کارندے نے دوران تفتیش نجی چینل کی گاڑی پر فائرنگ ، پولیس اہلکاروں اور فرقہ وارارنہ قتل کا اعتراف کرلیا۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق اورنگی ٹاؤن سے گرفتار کالعدم تنظیم کے محمد سرفراز نے 8پولیس اہلکاروں کے قتل ،سیاسی کارکنوں سمیت متعدد شہریوں کے قتل کا اعتراف کیا ۔
پولیس اہلکاروں کے قتل میں ثاقب عرف چپی، تنویر کاشف عرفان ریحان جاوید علی اور منا ملزم کے ساتھ شامل ہیں شامل ہیں۔ملزمان نے اورنگی ٹاون نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس اور گولیمار کے علاقوں میں پولیس ا ہلکاروں کو نشانہ بنایا۔(جاری ہے)
نارتھ ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملزم نے نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی پر فائرنگ کی۔گلبرگ میں پولیس نے کارروائی کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت ذیشان اور ریحان کے نام سے ہوئی ہے ملزمان انسپکٹر توفیق زاہد قتل کیس میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان کا تعلق سیا سی جماعت جبکہ کراچی یونیورسٹی کے ملازم ہیں۔
لیاری کے علاقے بغدادی کی سیفی لائنگل محمد لین اور شاہ بیگ لائن میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران7ملزمان کو گرفتار کرلیاملزمان کا تعلق بابا لاگروپ سے ہے جبکہ آپریشن میں 100 پولیس کمانڈوزنے بھی حصہ لیا۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.