غیرت کے نام قتل کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل پراتفاق رائے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس 21جولائی کو طلب کرلیا گیا

پیر 18 جولائی 2016 14:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) غیرت کے نام قتل کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل پراتفاق رائے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس 21جولائی کو طلب کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اتفاق رائے کے بعدبل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا ‘پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وزیر قانون زاہد حامد کی صدارت میں ہوگاجس میں سینیٹ سے منظور کردہ پیپلزپاٹی کے دو بلو ں کا جائزہ لیا جائیگا۔

اجلاس میں غیرت کے نام پر قتل سے متعلق سینیٹر صغری ٰ امام کے ترمیمی بل اورسینیٹر فرحت اللہ بابر کا جنسی تشدد کی روک تھام کا ترمیمی بل بھی زیر غور آئیگا۔ذرائع کے مطابق دونوں بلوں پر جے یو آئی ف کے اعتراضات تھے جنہیں دور کرلیا گیا ‘ پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے کی صورت میں دونوں بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :