ملک میں انصاف میسر ہو تو عوام بندوق والوں کے ساتھ نہیں اچھے سلوک والوں کے ساتھ ہوتے ہیں‘محمد ثروت اعجاز قادری
طیب اردگان کی حکومت خلاف بغاوت کرنے والے اسلام دشمن ہیں ،عوام نے طیب اردگان کی جس طرح حمایت کی اس کی کوئی مثا ل نہیں ملتی
پیر 18 جولائی 2016 20:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء ) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ترکی میں عوام نے غیر ضروری اور غیر جمہوری انقلاب کو مسترد کر دیا ہے،جب ملک میں انصاف میسر ہو تو عوام بندوق والوں کے ساتھ نہیں بلکہ اچھے سلوک والوں کے ساتھ ہوتے ہیں،طیب اردگان کی حکومت خلاف بغاوت کرنے والے اسلام دشمن ہیں ،عوام نے طیب اردگان کی جس طرح حمایت کی اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ،اردگان اپنے عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مر کزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی ،صوبائی رہنما ڈاکٹر عمران مصطفی ،مو لانا مجاہد عبد الرسول خان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ثروت اعجاز قادری نے کہاکہ امریکہ مسلم ریاستوں کو غیر مستحکم کرنے کے منفی سازشوں میں مصروف ہے ۔(جاری ہے)
ایک طرف طیب اردگان کی حمایت تو دوسری طرف ترک باغی گولن کو امریکہ میں پناہ امریکی منافقت کی بد ترین مثال ہے۔
امریکہ کو اپنا مکروہ چہرہ اور منافقانہ رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ طیب اردگان کو اسلام اور جمہوریت پسندی کی سزا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اردگان اسلام کے سچے سپاہی اور عاشق رسول ﷺ ہیں ۔اردگان نے کسی یہودی اور امریکی کے سامنے سر نہیں جھکایا ۔امریکہ اور اس کے حواری ترکی میں اپنا غلام حکمران چاہتے ہیں جس بنیاد پر انہوں نے بگاوت کی ساز ش کروائی۔اردگان اپنے ملک کے عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں ۔بندوق کے زور پر اردگان کی منتخب جمہوری حکومت کو نہیں ہٹا یا جا سکتا۔انہوں نے کہاکہ تک منتخب حکومت کے کلاف کسی بھی غیر جمہوری اور غیر آئنی اقدام کی مخالفت کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.