سینٹ کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بہیمانہ تشدد اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت
اقوام متحدہ ٗ او آئی سی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں واقعات کا نوٹس لیں ٗ ایوان بالا نے قرار داد منظور کرلی
پیر 18 جولائی 2016 22:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 جولائی ۔2016ء) سینٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے بہیمانہ تشدد اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ٗ او آئی سی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں واقعات کا نوٹس لیں ۔ پیر کو سینٹ آف پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری مسلمانوں پر بہیمانہ تشدد اور ماورائے عدالت ہلاکتوں کی حالیہ لہر کی شدید مذمت کرتی ہے۔
پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور نہتے عوام پر تشدد کی شدید مذمت کرتی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں‘ اقوام متحدہ ‘ او آئی سی اور بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے حالیہ تشدد کے واقعات کا نوٹس لے اور ان کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات کریں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.