جوہر آباد پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان برآمد کرلیا

جمعرات 21 جولائی 2016 23:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جولائی ۔2016ء) جوہر آباد پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ایس پی لیاقت آباد نے بتایا کہ جوہر آباد پولیس نے جمعرات کو اسنیپ چیکنگ کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 رکنی گروہ کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 ٹی ٹی پستول، 11 گولیاں، 5 عدد چھینے گئے موبائل فون اور تھانہ سمن آباد سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان نے پرانی سبزی منڈی، حسن اسکوائر اور گلشن اقبال میں متعدد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :