پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کا نیا ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا

جمعرات 21 جولائی 2016 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 جولائی ۔2016ء ) پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کا نیا ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا ،نیا ترمیمی آرڈیننس جاری کردیا گیا جسکے مطابق میئر ، ڈپٹی میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمینوں کے الیکشن خفیہ رائے شماری سے ہونگے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ترمیمی آرڈیننس سے پہلے الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے ہونے تھے ۔ نئے آرڈیننس کے تحت مخصوص نشستوں پر الیکشن بھی خفیہ رائے شماری سے ہونگے ۔ لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈپٹی میئر کی نشستوں کی تعداد کو 13سے کم کر کے 9کردیاگیا۔ آرڈیننس میں پہلے کی گئی ترمیم کو اپوزیشن نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے میئر ، ڈپٹی میئراور مخصوص نشستوں پر الیکشن روک دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :