حکومت نے ورلڈ ہیریٹیج کنونشن میں حق میں آنیوالے فیصلے کی دستاویزات کے حصول کیلئے سفارتی سطح پر کاوشیں شروع کردیں
ترکی میں بغاوت کے باعث ادھورا رہ جانیوالا یونیسکو کا کنونشن اب تین ماہ بعد اکتوبر میں پیرس میں مکمل ہونا ہے‘ذرائع
ہفتہ 23 جولائی 2016 17:56
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) پنجاب حکومت نے شالیمار باغ کے سامنے میٹرو ٹرین منصوبے پر روکے گئے تعمیراتی کام کا دوبارہ آغاز کرنے کیلئے یونیسکو کے ادھورے رہ جانے والے ورلڈ ہیریٹیج کنونشن میں حق میں آنے والے فیصلے کی تحریری دستاویزات کے حصول کیلئے سفارتی سطح پر کاوشیں شروع کردیں ،ترکی میں بغاوت کے باعث ادھورا رہ جانے والا یونیسکو کا کنونشن اب شیڈول کے مطابق تین ماہ بعد اکتوبر میں پیرس میں مکمل ہونا ہے جسکے اختتام پر تمام فیصلوں کا تحریری اعلامیہ جاری ہوگا ۔
یونیسکو کا 40واں ورلڈ ہیریٹیج کنونشن 10سے 20جولائی تک استنبول میں شیڈول تھا جس میں یونیسکو کی طرف سے میٹرو ٹرین منصوبے سے شالیمار باغ کے ورثے کو نقصان پہنچنے کا معاملہ بھی اس کاحصہ تھا۔(جاری ہے)
کنونشن کی کارروائی میں 21ممالک کی جیوری میں سے 13نے میٹرو ٹرین منصوبے کے معاملے میں پنجاب حکومت کی طرف سے شامل وفد کے دلائل کے بعد حق میں فیصلہ دیدیا تاہم ترکی میں 14اور 15جولائی کی درمیانی شب ہونے والی بغاوت کے باعث مذکورہ کنونشن کو موخر کر دیا گیا اور تحریری فیصلہ جاری نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ ہیریٹیج کا مذکورہ کنونشن اب اکتوبر میں پیرس میں شیڈول ہے جسکے اختتام پر تمام تحریری فیصلے جاری کر کے متعلقہ ممالک کے حوالے کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق کنونشن کی تکمیل میں تین ماہ کا وقت ہونے کے باعث حکومت پنجاب نے استنبول میں ہونے والے کنونشن میں حق میں آنے والے فیصلے کی نقل حاصل کرنے کیلئے سفارتی سطح پر کوششوں کا آغاز کردیا ہے تاکہ شالیمار باغ کے سامنے منصوبے پر روکے گئے کام پر دوبارہ آغاز کرنے کیلئے قانونی بنیاد میسر آ سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.