ٹیوٹانے صوبہ بھر میں اپنے اداروں میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کرلئے
تکنیکی بنیادوں پر سروے کروائے گئے اورطالبعلموں اور اساتذہ میں ڈینگی کے خاتمے کی آگاہی مہم کیلئے منصوبہ جات ترتیب دئے گئے‘عرفان قیصر شیخ
ہفتہ 23 جولائی 2016 18:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 جولائی ۔2016ء) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)نے صوبہ بھر میں اپنے اداروں میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کرلئے ہیں اس سلسلے میں تکنیکی بنیادوں پر سروے کروائے گئے اورطالبعلموں اور اساتذہ میں ڈینگی کے خاتمے کی آگاہی مہم کیلئے منصوبہ جات ترتیب دئے گئے۔ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ڈینگی ڈے کے موقع پر ٹیوٹا افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ڈینگی مہم کے سلسلے میں ٹیوٹا انتظامیہ نے اداروں میں صفائی کیلئے کئے گئے اقدامات کومانیٹر کیا اور ڈینگی مچھر کے خاتمے کویقینی بنایا۔اتفاقیہ یا قدرتی وسائل کے ذریعے پانی سے گیلی ہونے والی گراؤنڈز‘ عمارتوں کے فرش اور چھتوں کو خشک کرنے کیلئے بھی اقدمات کئے گئے ہیں جن کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔(جاری ہے)
تمام اداروں اور ٹیوٹا سیکرٹریٹ سے ترقیاتی کاموں کافالتو کنسٹرکشن میٹریل اٹھا لیا گیا ہے پانی والی ٹینکیاں ‘ غسل خانوں اور سیورج سسٹم کو بھی صاف کر دیا گیا ہے۔
چیئرپرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ ڈرم‘ ٹوکریاں‘سرسبز لان اور پھولوں کی کیاریوں کی صفائی کی جا چکی ہے۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ اداروں میں پیکنگ کے بغیر ٹائرموجود نہ ہوں۔چھتوں سے غیر ضروری اشیاء اور کوڑا کرکٹ اٹھا دیا گیا ہے اور اس عمل کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ٹیوٹا اداروں کے سربراہان نے اپنے اداروں کے نوٹس بورڈ پر نوٹس چسپا ں کر دیا ہے کہ طالبعلم پوری بازو والی شرٹ ‘ٹراؤزر اور جرابیں پہن کر آئیں گے۔ڈینگی بچاؤ مہم کیلئے گزشتہ سال بنائی گئی کمیٹیوں کو دوبارہ متحرک کیاگیا ہے تاکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈینگی مکاؤ کیلئے احکامات کو یقینی بنایا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.