سیلاب ’’ بوٹوں‘‘ سے نہیں رکتا، شہباز شریف حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں، میاں محمود الر شیدکا نشیبی علاقوں کے دورے کا اعلان
پی ٹی آئی کی مقامی تنظیمیں معاونت کرینگی، کارکن ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، حفاظتی انتظامات کی بجائے خود ساختہ خادم اعلیٰ لمبے بوٹ پہن کر فوٹو شوٹ کرانے کی تیاریاں کر رہے ہیں‘ قائد حزب اختلاف پنجاب کاپبلک سیکرٹریٹ میں وفود سے گفتگو
ہفتہ 23 جولائی 2016 19:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے منگل سے پنجاب کے نشیبی علاقوں کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب ’’ بوٹوں‘‘ سے نہیں رکتا، شہبار شریف حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں، حکومت نے ماضی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کئے، حفاظتی انتظامات کی بجائے خود ساختہ خادم اعلیٰ لمبے بوٹ پہن کر فوٹو شوٹ کرانے کی تیاریاں مکمل کر چکے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب پبلک سیکرٹریٹ لاہور میں سیالکوٹ، وہاڑی، ملتان اور لیہ سے تعلق رکھنے والے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا، وفود میں ڈاکٹر عاصم، اعجاز خان، خادم شفیق ایڈوکیٹ، اظہر قریشی، نوید بھٹی ، عتیق بھٹی ودیگر شامل تھے۔(جاری ہے)
اس موقع پر میاں محمودالرشید نے منگل سے پنجاب کے مختلف شہروں کے نشیبی علاقوں کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو ممکنہ سیلاب سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرینگے، اس مہم میں پی ٹی آئی کی مقامی تنظمیں بھی معاونت کرینگی اور کارکن ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے اس بار زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور پہلے سے زیادہ سیلاب کا خدشہ ہے لیکن نہایت افسوس کی بات ہے کہ حکومت پنجاب نے ماضی کی روایت برقرار رکھتے اس سال بھی سیلاب سے بچنے کیلئے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے اور بجائے اس کے کہ سیلاب کے کم سے کم نقصان کی حکمت عملی طے کی جاتی لیکن خادم اعلیٰ کی اس پر کوئی توجہ نہیں وہ صرف سیلاب کا انتظار کر رہے ہیں کہ بعد میں وہ لمبے بوٹ پہن کر فوٹو شوٹ کرائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.