حیدرآ باد : ریلوے سٹیشن پر جاری ترقیاتی کام میں ناقص میٹریل کا انکشاف
ہفتہ 23 جولائی 2016 22:54
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 جولائی ۔2016ء) ریلوے سٹیشن حیدرآباد میں جاری ترقیاتی کام میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، تعمیرات میں استعمال ہونے والی ناقص سیمنٹ اور دیگر سامان کی وجہ سے دیواروں میں دراڑیں پڑناشروع ہوگئیں، شہریوں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کیمطابق سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 اور 3 کو اونچا کرنے کے لئے جاری ترقیاتی کام میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، پلیٹ فارم کو اونچا کرنے کے لئے استعمال کی گئی ناقص سیمنٹ اور دیگر میٹریل نے کام ختم ہونے سے پہلے ہی اثرات دکھانے شروع کردیئے ہیں، تعمیراتی کام میں جابجا دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی ہیں اور ٹوٹ پھوٹ بھی واضح نظر آرہی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے خرچ کرکے تعمیراتی کام کرائے جاتے ہیں لیکن ناقص میٹریل کے استعمال سے وہ کچھہ عرصے بعد ہی خستہ حالی کا شکار ہوجاتے ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے اسٹیشن میں ہونے والے ناقص تعمیراتی کام کا فوری نوٹس لیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.