وزیراعظم کا لاہو رمیں بجلی کی تار گرنے سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار ‘ و زیر مملکت عابد شیر علی کو لاہور پہنچ کر ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی
اتوار 24 جولائی 2016 20:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) وزیر اعظم محمد نوا زشریف نے لاہو رمیں بجلی کی تار پانی میں گرنے سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ‘ و زیر مملکت عابد شیر علی کو لاہور پہنچ کر ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی۔
(جاری ہے)
اتوارا کو وزیر اعظم نے لاہور میں بجلی کے تار پانی میں گرنے سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا او ر غفلت برتنے پر متعلقہ حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے وزیر مملکت عابد شیر علی کو لاہو رپہنچ کر متاثرہ علاقے کا دورہ کر کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی۔ عابد شیر علی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے وہ متاثرہ افراد کے لواحقین سے بھی ملیں گے اور وزیر اعظم کی طرف سے لواحقین سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ لاہور کے نشتر ٹاؤن میں بجلی کا تار ٹوٹنے سے محمد عظیم اور کنول بی بی جاں بحق ہو گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.