پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کا وزیراعلیٰ سندھ کو تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ ، صوبائی کابینہ میں بھی ردوبدل کیا جائے گا
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زراری کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلے مراد علی شاہ نئے وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے، نجی ٹی وی
اتوار 24 جولائی 2016 23:32
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24جولائی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا، صوبائی کابینہ میں بھی ردوبدل کیا جائے گا، بلاول بھٹو اگلے ہفتے کراچی واپس آئیں گے جہاں وہ پارٹی کی صوبائی قیادت اور ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات کریں گے جس کے بعد نئے وزیراعلی اور سندھ کابینہ کے نئے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو دبئی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زراری کی زیر صدارت پارٹی کا اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی سندھ کی تبدیلی ، رینجرز کے قیام و اختیارات اور پانامہ لیکس سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں نیا وزیراعلی لایا جائے گا۔(جاری ہے)
صوبائی کابینہ میں بھی ردوبدل کیا جائے گا، بلاول بھٹو اگلے ہفتے کراچی واپس آئیں گے جہاں وہ پارٹی کی صوبائی قیادت اور ارکان سندھ اسمبلی سے ملاقات کریں گے جس کے بعد نئے وزیراعلی اور سندھ کابینہ کے نئے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔
اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ ، سینیٹر لطیف کھوسہ اور مشیر قانون مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس میں آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی شکست کے متعلق بھی غورو فکر کیا گیا ۔ پیپلز پارٹی نے عمران خان کی حکومت مخالف تحریک سے بھی لاتعلقی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر میں تنظیمی تبدیلی کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔ملک بھر میں بھی جلد از جلد ہنگامی بنیادوں پر تنظیم سازی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔دوسری جانب ایک نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے قائم علی شاہ کی جگہ سندھ کے وزیرخزانہ سید مراد علی شاہ کو نیا وزیراعلی نامزد کر دیا ہے۔ اس کا فیصلہ دبئی میں پارٹی کے اعلی اجلاس میں کیا گیا۔ مراد علی شاہ کو نیا وزیراعلی نامزد کرنے کا فیصلہ زرداری اور بلاول بھٹو نے متفقہ طور پر کیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اگلے ہفتے کراچی واپس آکر صوبائی قیادت اور ارکان اسمبلی سے مشاورت کر کے نئی کابینہ کا اعلان کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
-
پاکستان کے معاشی بحران کا دلدل دن بہ دن سنگین ہوتا جارہا ہے، اعظم نذیر تارڑ
-
اگلے چند روز میں سعودی عرب کا اعلیٰ اختیاراتی وفد پاکستان آ رہا ہے،عطاء اللہ تارڑ
-
رانا ثنا اللہ کووزیراعظم کا مشیر بنائے جانے کے بعدپارٹی کے ناراض راہنماﺅں کو سرکاری عہدے دینے کے لیے فہرستوں کی تیاری
-
فواد چوہدری کے بیان پر بھارتی سیاست میں ہلچل
-
رواں ساملی کے ابتدائی9ماہ، مقامی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے 4807 ارب روپے خرچ ہوئی: وزارت خزانہ
-
پی آئی اےنے متحدہ عرب امارات سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ’’سفری ہدایات‘‘جاری کر دیں
-
سیاسی اور معاشی بحرانوں کا حل یہ ہی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ بیٹھیں. رانا ثناءاللہ
-
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 6 مئی تک ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.