راولپنڈی سے اسلام آباد بھارتی سفارتخانے تک کشمیر مارچ بہت ہی کامیاب اور عظیم الشان تھا ، پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں ،بھارت لاکھ ظلم و تشدد کرے ، کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملے گا ، آزادی کی نورانی صبح کشمیر یوں کا ضرور مقدر بنے گی
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس اور وفود سے گفتگو
پیر 25 جولائی 2016 21:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء ) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ راولپنڈی سے اسلام آباد بھارتی سفارتخانے تک کشمیر مارچ بہت ہی کامیاب اور عظیم الشان تھا ، پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں ،بھارت لاکھ ظلم و تشدد کرے ، کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملے گا اور آزادی کی نورانی صبح کشمیر یوں کا ضرور مقدر بنے گی ۔
پیر کومنصورہ میں انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف کھوسہ کی جانب سے فوج کے اقتدار سنبھال لینے ، جنرل راحیل شریف کی حمایت میں بینرز لگانے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پر سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔(جاری ہے)
وزیرداخلہ قوم کے سامنے اپنی پوزیشن واضح کریں ایسا عمل کوئی بھی کرے وہ آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت بہت سنگین ہے ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ حکومت مخالف تحریک کے مرحلہ پر اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات بڑی بدقسمتی ہے۔ملک میں سیاسی ، انتظامی اور معاشی بحران سنگین ہے ۔ اپوزیشن وفاقی حکومت سے استعفیٰ ، تبدیلی کے مطالبات کر رہی ہے لیکن خیبر پختونخوا اور سندھ میں تبدیلی کے مطالبات شروع ہو گئے ہیں ۔ اگرچہ یہ معاملات پی پی پی اور پی ٹی آئی کے اندرونی ہیں لیکن قومی سیاست اور جمہوری جدوجہد کے لیے نقصان دہ ہیں ۔ لیاقت بلوچ نے اورنج لائن ٹرین کی تعمیر کے متاثرین کے وفد سے گفتگو میں کہاکہ اورنج لائن ٹرین تعمیراتی کام میں حادثات مسلسل بڑھ رہے ہیں ۔ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شہرلاہور کے عوام پریشان ہیں ۔ تعمیراتی کام کے لیے حفاظتی نظام بہت غیر معیاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف گھر کے اس اہم کام کی بھی خبر لیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.