عابد شیر علی کی انکوائری گلیکسو ٹا ؤن آمد ‘ شکایت سیل کا تمام عملہ 30 منٹ کے اندر معطل کرنے کا حکم
واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم ،رپورٹ کے بعد واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 10،10 لاکھ روپے اور زخمی کے مکمل علاج کے اخراجات برداشت کرنے کا حکم ٹمپرنگ کے بغیربجلی کے میٹرمیں پانی داخل نہیں ہوسکتا‘بجلی کے ترسیلی نظام کوزیر زمین کرناممکن نہیں البتہ انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے ہم گنجان علاقوں میں ربڑ چڑھی ہوئی تاریں لگانے کا سوچ رہے ہیں‘وزیر مملکت پانی وبجلی کی میڈیا سے گفتگو
پیر 25 جولائی 2016 23:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جولائی ۔2016ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی کر نٹ لگنے سے2افراد کی ہلاکت کے معاملے کی انکوائری کیلئے گلیکسو ٹاؤن آمد ‘اہل علاقہ کا وزیر مملکت عابد شیر علی کی گاڑی کے سامنے احتجاجی دھرنہ ‘عابد شیر علی نے شکایت سیل کا تمام عملہ تیس منٹ کے اندر معطل کرنے کا حکم دیدیا جبکہ مظاہرین نے عملہ معطل ہونے کے اعلان کے بعد دھر نہ ختم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز وزیر مملکت عابد شیر علی لیسکو کے افسران کے ہمراہ گلیکسو ٹاؤ ن میں جمعہ کے روز کرنٹ لگنے سے ایک مرد اور خاتون جاں بحق ہو نے کے معاملے کی انکوائری کیلئے پہنچے جہاں عابد شیر علی نے محلے داروں اور دکانداروں سے پوچھ گچھ کی اور واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اس موقع پر جب وزیر مملکت جانے کے لیے اپنی گاڑی میں بیٹھنے لگے تو محلے دار ان کی گاڑی کے سامنے دھرنا دے کر بیٹھ گئے اور کہا کہ اس افسوس ناک واقعے کے بعد دو دن سے علاقے کی بجلی بند ہے اور شکایت کے باوجود کوئی ٹھیک کرنے نہیں آیاجس پرعابد شیر علی نے شکایت سیل کا تمام عملہ تیس منٹ کے اندر معطل کر نے کا حکم دیا تو مظاہر ین نے بجلی بحالی کی یقین دہانی پر اپنا احتجاج ختم کرد یا جبکہ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.