بلوچستان کے حقوق کیلئے جس طرح موجودہ حکومت نے وفاق میں آواز بلند کی اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،سینٹر آغا شہباز درانی

اقتصادی منصوبہ بلوچستان اور ملک کی تقدیر بدل دے گا، وقت آچکا ہم ترقی خوشحالی کی ان منازل کو طے کریں جو ہمارا حق ہے، وفد سے گفتگو

پیر 25 جولائی 2016 23:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جولائی ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینٹر آغا شہباز درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حقوق کے لئے جس طرح موجودہ حکومت نے وفاق میں آواز بلند کی اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی پاک چین اقتصادی منصوبہ بلوچستان اور ملک کی تقدیر بدل دے گا وقت آچکا ہے کہ ہم ترقی خوشحالی کی ان منازل کو طے کریں جو ہمارا حق ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے پارٹی کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے بلوچستان کے مسائل کی بنیاد کو سمجھا اور یہاں بہتری کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے میں وزیر اعظم پاکستان میں محمد نواز شریف نے انتخابات سے قبل بلوچستان کے عوام سے جو وعدئے کئے ان پر آج مرحلہ وار عملدرآمد ہو رہا ہے جو بلوچستان میں ترقی خوشحالی کی نوید ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس امر پر خوشی ہے کہ آج بلوچستان مین موجودہ صوبائی حکومت نے صوبے کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کا جو عزم کیا اس پر وہ کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی کاوشوں کے نتیجے میں گوادر پورٹ تیزی سے فعال ہو رہی ہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پر ان کا موقف واضع ہے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہی وہ منصوبہ ہے جو بلوچستان اور پاکستان کے عوام کی تقدیر بدلے گا یہاں خوشحالی آئے گی ترقی کے دروازے کھلیں گے اور بلوچستان کے عوام جو ماضی میں مفادات کی بھینٹ چڑھے انہیں ان کا حق ملے گا انہوں نے کہا کہ آج صوبے کے عوام اپنی حکومت کے ساتھ ہیں ہم سب ملکر بلوچستان میں خوشحالی لائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :