سندھ میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے اعلان کے ساتھ ہی صوبے کی بیوروکریسی نے "دیکھو اور انتظار کرو"کی پالیسی اختیار کرلی

پیر 25 جولائی 2016 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جولائی ۔2016ء) سندھ میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے اعلان کے ساتھ ہی صوبے کی بیوروکریسی نے "دیکھو اور انتظار کرو"کی پالیسی اختیار کرلی ہے اور انتظامی محکموں کے سیکریٹریز اور دوسرے سینئر حکام نے اہم پالیسی امور اس وقت تک موخر کردیئے ہیں جب تک سندھ میں نئے وزیر اعلیٰ کی تقرری اور سندھ اسمبلی کے ذریعے اس کا انتخاب عمل میں نہ آجائے۔

سندھ میں نئے وزیر اعلیٰ کی تقرری تک سرکاری امور تعطل کا شکار رہیں گے۔

(جاری ہے)

سندھ میں آئندہ چند روز کے دوران آنے والی تبدیلی نے ان بیوروکریٹس میں بھی بے چینی اور اضطرابی کیفیت پیدا کردی ہے جو اچھی پوسٹوں پر برجمان تھے اور اب انہیں یہ فکر لاحق ہے کہ نئے وزیر اعلیٰ کے دور میں انہیں نہ جانے پسند کی پوسٹنگ مل سکے یا نہ مل سکے۔ سندھ میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے ساتھ ہی صوبے کی بیوروکریسی میں بھی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا امکان ہے اور اطلاعات کے مطابق سندھ کے اہم سرکاری عہدوں پر موجود زیادہ تر بیوروکریٹس کو تبدیل کردیا جائے گا اور نئے وزیر اعلیٰ اپنی پسند کے افسران کو آگے لانے کی کوشش کریں گے تاکہ وہ اپنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :