مویشیوں کو گل گھوٹو ، منہ کھر ،نمونیا ، انتڑیوں کے زہر ، مرغیوں کو رانی کھیت کے ٹیکے لگانے کا عمل تیز کردیا گیا

منگل 26 جولائی 2016 14:55

فیصل آباد۔26 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جولائی ۔2016ء )محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں مویشیوں کو گل گھوٹو ، منہ کھر ،نمونیا ، انتڑیوں کے زہر ، مرغیوں کو رانی کھیت کے ٹیکے لگانے کا عمل مزید تیز کردیا گیاہے جبکہ ویکسینیشن مہم 30 ستمبر تک جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے تاکہ مویشی ، جانور، پرندے ہر قسم کی موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھے جاسکیں۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک فیصل آباد کے ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ مہم کے دوران جانوروں ، مویشیوں ، پرندوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مکمل کیاجائیگا۔