الیکشن کمیشن کی رکنیت سے متعلق پی ٹی آئی کے کسی عہدیدار نے بات نہیںکی ۔ طارق کھوسہ
سمیرا فقیرحسین منگل 26 جولائی 2016 16:09
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جولائی 2016ء) : الیکشن کمیشن پنجاب کے رکن کے لیے تحریک انصاف کے تجویز کردہ ممبر طارق کھوسہ نے کہا ہے کہ وہ آئینی طور پر اس عہدے کے لیے نااہل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی رکنیت کے لیے پی ٹی آئی کے کسی ذمہ دار نے نہ تو مجھ سے رابطہ کیا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات ہوئی ہے۔ گزشتہ روزعمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پنجاب سے الیکشن کمیشن کے رکن کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے تجویز کردہ نام طارق کھوسہ پرعدم اتفاق پر شدید تنقید کی تھی چونکہ طارق کھوسہ عمر زیادہ ہونے کے باعث الیکشن کمیشن کے رکن ہونے کے اہل نہیں لہٰذا اب یہ تنقید بے بنیاد ثابت ہو گئی ہے۔
طارق سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ ان کا نام تجویز کرنے سے قبل ان سے کسی نے اس حوالے سے رائے طلب نہیں کی ۔(جاری ہے)
نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے طارق سعید کھوسہ نے کہا کہ ان سے الیکشن کمیشن کا رکن بننے کے لئے کوئی رضامندی نہیں لی گئی اور نہ ہی تحریک انصاف کے کسی ذمہ دار کی ان سے اس حوالے سے بات ہوئی، انہوں نے کہا کہ آئین کی رو سے میری عمر اس عہدے کے اہل افراد سے زیادہ ہو چکی ہے اس لئے میں الیکشن کمیشن کی رکنیت کے لیے اہل نہیں ہوں ۔
خیال رہے کہ طارق سعید کھوسہ ایک سابق اعلیٰ سرکاری افسرہیں جو اپنی مدت ملازمت میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے ، طارق کھوسہ سپریم کورٹ کے فاضل جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کے بھائی ہیں اورطارق سعید کھوسہ کی وجہ شہرت ان کی ایمانداری ہے ، جس کی بنیاد پرتحریک انصاف نے ان کا نام پنجاب سے الیکشن کمیشن کے رکن کی حیثیت سے تجویزکیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.