طلبہ کیلئے عجائب گھر کاٹکٹ مفت کرنے کا مقصد انہیں ماضی کے حالات سے روشناس کروانا ہے،ہمایوں مظہر

بدھ 27 جولائی 2016 20:08

لاہور۔27 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی ۔2016ء ) سٹوڈنٹس کیلئے عجائب گھر کاٹکٹ مفت کرنے کا مقصد انہیں ماضی کے حالات سے روشناس کرواناہے تا کہ وہ اپنی معلومات میں اضافہ کرسکیں، یہ بات ڈائریکٹر عجائب گھر ہمایوں مظہر نے ”اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ عجائب گھر کے بروشرز‘ پبلک مقامات‘ کالجز‘ یونیورسٹیز اور سکول کے علاوہ ہر ایسی جگہ پر آویزاں کریں گے جس سے لوگوں کو عجائب گھر دیکھنے کی دلچسپی پیداہو، انہوں نے کہا کہ طلبہ کے لئے عجائب گھر کا ٹکٹ معاف کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی یونیورسٹیز‘ کالجز اور سکولوں کے سربراہان کو اس بات پر قائل کریں گے کہ وہ طلبہ کو عجائب گھر لائیں تا کہ ان کی معلومات میں اضافہ ہو سکے، عجائب گھر کی سکیورٹی فول پروف ہے، سی سی ٹی ٹی وی کیمرے نصب ہیں اور لوگوں کو واک تھرو گیٹ سے گزارا جاتا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو،انہوں نے کہا کہ ہم عجائب گھر کی رونق بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔

متعلقہ عنوان :