سائبر کرائم بل کی بعض شقوں پرصحافیوں کا شدید تحفظات کا اظہار ، سینٹ اجلاس کی کوریج کا احتجاجاً بائیکاٹ
بل کی بعض شقیں آزادی اظہار رائے سے متصادم ہیں ، صحافی اس کی زد میں آئیں گے، سینٹ کمیٹی کے منظور کردہ بل میں پی ایف یو جے کی تجاویز نظر انداز کر دی گئیں، صحافیوں کا موقف چیئر مین سینیٹ کی صحافتی تنظیموں کے وفد کی وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے فوری ملاقات کرا نے اورتحفظات دور کرنے کی ہدایت
بدھ 27 جولائی 2016 22:23
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) سائبر کرائمز بل کی بعض شقوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں نے سینٹ اجلاس کی کوریج کا احتجاجاً بائیکاٹ کیا اور کہا کہ بل کی بعض شقیں آزادی اظہار رائے سے متصادم ہیں اور صحافی اس کی زد میں آئیں گے، سینٹ کی کمیٹی کی جانب سے منظور کیے گئے بل میں پی ایف یو جے کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو نظر انداز کیا گیا۔
چیئر مین سینیٹ کی مشاہد اﷲ خان کو صحافتی تنظیموں کے وفد سے وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے فوری ملاقات کرا کرتحفظات دور کرنے کی ہدایت۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں صحافیوں نے سائبر کرائمز بل کے حوالے سے تحفظات پر اجلاس کی کوریج کا بائیکاٹ کیا۔ بعدازاں سینٹر مشاہد اﷲ خان اور سینٹر میاں عتیق نے صحافیوں سے مذاکرات کئے۔(جاری ہے)
پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن ، پی ایف یو جے اور نیشنل پریس کلب کے نمائندوں نے سینٹر مشاہداﷲ خان کو آگاہ کیا کہ مل کی بعض شقوں پر ہمارے تحفظات ہیں اور صحافی اس کی زد میں آئیں گے اور آزادی اظہار کے خلاف ہیں۔
بل کے حوالے سے قومی اسمبلی میں پیش کرنے سے منظور شدہ بل پر ہماری تجاویز کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ سینٹ سے منظوری سے قبل وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ہمارے مذاکرات کرائے جائیں۔مشاہد اﷲ خان کی جانے سے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کرانے کے وعدے پر صحافیوں نے بائیکاٹ کو ختم کیا۔ چیئر مین سینٹ نے سینٹر مشاہد اﷲ خان کو ہدایت کی کہ صحافیوں کی جانب سے شدید تحفظات سامنے آئے ہیں ان سے متعلقہ وزیر کی جلد ملاقات کرائی جائے اور تحفظات دور کئے جائیں۔(م ا/و خ )مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.