قائم علی شاہ کے استعفے کی منظوری کے بعد سندھ کابینہ تحلیل ، 18 وزراء ، 5 مشیر ، 22 معاونین اور 13 کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ رخصت

بدھ 27 جولائی 2016 22:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا استعفیٰ گورنر سندھ نے منظور کر لیا اور سندھ کابینہ تحلیل کر دی گئی۔ سندھ حکومت کے 18 وزراء ، 5 مشیر ، 22 معاونین اور 13 کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ رخصت ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو وزیر اعلیٰ سندھ کا استعفیٰ گورنر سندھ نے منظور کر لیا اور سندھ کابینہ تحلیل کر دی گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے تحلیل ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ سندھ اسمبلی کے 18 وزراء ، 5 مشیر ، 22 معاونین اور 13 کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ رخصت ہو گئے۔ نئی کابینہ میں 12 وزیر ، 3 مشیر اور 3 معاونین خصوصی شامل ہونگے۔ نئی کابینہ نثار کھوڑو ، منظور وسان ، مخدوم جمیل ، جام مہتات ، گیان چند ، مکیش چاولہ اور ہزار بجارائی کو بھی وزارتیں ملیں گی۔