کوئٹہ ، ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 5افرادزخمی

بدھ 27 جولائی 2016 23:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جولائی ۔2016ء) کوئٹہ میں سریاب روڈپرواقع پل کے قریب ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 5افرادزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کی شب ایف سی کی گاڑی سریاب پل کے قریب سے گزررہی تھی کہ اچانک زورداردھماکہ ہوا،عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعدفائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں ،دھماکے کے باعث 5افرادزخمی ہوگئے ،جنہیں کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کردیاگیا،دھماکے کے بعدایف سی نے علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیاہے

متعلقہ عنوان :