پرویز مشرف کی کراچی میں جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی
اسپیشل جج اسلام آباد کے احکامات پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے عملدرآمد شروع کرادیا
جمعرات 28 جولائی 2016 14:28
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی کراچی میں جائیداد ضبط کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسپیشل جج اسلام آباد کے احکامات پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے عملدرآمد شروع کرادیا ہے۔
(جاری ہے)
سابق صدر کی ساؤتھ کراچی میں موجود جائیداد میں 4 بنگلے اور پلاٹ شامل ہیں جنہیں ضبط کر نے کا حکم دیا گیا عدالتی حکم پر ساؤتھ کے ناظر امین میمن نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کو سابق صدر پرویز مشرف کی چاروں پراپرٹیز جوں کی توں رکھنے کا خط لکھا ہے جس میں ڈی ایچ اے کو کارروائی کرکے جواب تین دن میں داخل کرنے کا حکم دیا گیا عدالتی حکم میں سابق صدر پرویز مشرف کی کراچی ڈیفنس کی آرمی ہاؤسنگ اسکیم میں زمزمہ اسٹریٹ پر واقع رہائش گاہ کا بنگلہ نمبر 6 اور کلفٹن کی آرمی ہاؤسنگ اسکیم میں پلاٹ نمبر 6 بحق سرکار ضبط کرنے کا کہا گیا ہے ‘ڈیفنس فیز 8 میں خیابان فیصل کا بنگلہ نمبر 172 اور ڈی ایچ اے فیز 8 میں بیچ اسٹریٹ نمبر ایک کا بنگلہ نمبر 301 بھی قرق کرنے کے لئے لکھے گئے خط میں شامل ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.