کراچی میں ایک بار پھر دہشت گردی خطرے کا الارم ہے،حافظ حسین احمد

ایسا لگتا ہے امن کے دشمنوں کی پیاس ابھی نہیں بجھی اور وہ خون کی مزید ہولی کھیل رہے ہیں کراچی کو بدامنی کا مرکز بنانا چاہتے ہیں لیکن ایسی ہر سازش بری طرح ناکام ہو گی،وفد سے گفتگو

جمعرات 28 جولائی 2016 23:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمدنے کہاہے کہ کراچی میں ایک بار پھر دہشت گردی خطرے کا الارم ہے ایسا لگتا ہے کہ امن کے دشمنوں کی پیاس ابھی نہیں بجھی ہے اور وہ خون کی مزید ہولی کھیل رہے ہیں اور کراچی کو بدامنی کا مرکز بنانا چاہتے ہیں لیکن ایسی ہر سازش بری طرح ناکام ہو گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعیت شابویونٹ کے جنرل سیکرٹری حاجی امیرعثمان اچکزئی کی قیادت میں اپنی رہائش گاہ پرایک وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیااس موقع پرجے ٹی آئی کے صوبائی صدرجلال شاہ اخوندزادہ،عبدالواسع سحر،عزیزاحمدسارنگزئی،کونسلرحافظ محمدعثمان،ظفراللہ بلوچ،مولوی محمدطاہرتوحیدی ودیگربھی موجودتھے،حاجی امیرعثمان نے حافظ حسین احمدکو5اگست شابومیں پشتون قوم پرست پارٹی کے رہنمانواب خان اچکزئی کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت میں شمولیت کے موقع پرعظیم الشان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جنہوں نے قبول کرلی،حافظ حسین احمد نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہپا کستان کے معاشی حا لات کی بہتری کے لیئے راہداری منصوبہ دشمن کو ہضم نہیں ہو رہا ہے اور ان کے پیٹ میں مڑوڑاٹھ رہے ہیں ،ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کے لیئے سازشیں جاری ہیں لیکن ایسے حالات میں عوام میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن پاکستانی قوم کی درینہ خواہش ہے اور ایک لمبے عرصے کے بعد امن کی فضا بنی لیکن دشمن اس خواہش کے خلاف بر سر بیکار ہیں لیکن قوم میں اتحاد واتفاق ایسی ہر سازش کو ناکام ہو گی انہوں نے کہا کہ کراچی میں دوجوانوں کی شہادت اور اس قبل سرکاری اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کے پیچھے خفیہ ہاتھ سر گرم ہے انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اس لیئے اس شہ رگ کو نشانہ بنا یا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے قیام کے لیئے تمام طبقات کو اپنا اپنا کردار ادا کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک میں امن کے قیام کے لیئے ہر پلیٹ فارم پر کردار ادا کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :