سینٹ نے خواتین کو زندہ جلائے جانے کے واقعات کی روک تھام کیلئے فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کی رپورٹ کی منظوری دیدی

جمعہ 29 جولائی 2016 15:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جولائی ۔2016ء )سینٹ نے ملک میں خواتین کو زندہ جلائے جانے کے واقعات کی روک تھام کے لئے تعزیرات پاکستان کے احکامات وضع کرنے کے حوالے سے فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کی رپورٹ کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان میں فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن سینیٹر نسرین جلیل کی طرف سے سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے اس معاملے پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ بعد ازاں انہوں نے یہ رپورٹ زیر غور لانے اور منظور کرنے کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔