پولیس کاحساس ادارے کے ہمراہ مختلف علاقوں کاسرچ آپریشن،گھرگھرتلاشی،5مشکوک افرادگرفتار

جمعہ 29 جولائی 2016 19:58

ملتان۔29 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جولائی ۔2016ء ) ملتان پولیس نے حساس ادارے کے ہمراہ شہرکے مختلف علاقوں کاسرچ آپریشن کیا،اس دوران 5مشکوک افرادکوحراست میں لے لیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پولیس نے حساس ادارے کے ہمراہ سمیجہ آباد،رحمن پورہ اوردیگرعلاقوں کاسرچ آپریشن کیا۔اس دوران روڈ اورگلیوں کوبلاک کردیاگیا۔گھرگھرتلاشی لی گئی ۔پولیس نے 5مشکوک افرادکوحراست میں لے لیا۔اسلحہ بھی برآمدکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :