جدہ: سعودی اووجرکمپنی کے ملازمین نے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی راہ اختیار کر لی
ہفتہ 30 جولائی 2016 11:31
جدہ: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی 2016ء): سعودی عرب کی تعمیراتی کمپنی سعودی اووجر کے ملازمین نے پچھلے سات ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کرنے کے راہ اختیار کر لی۔ سعودی اووجر ملازمین نے کل اپنی تنخواہوں کے حصول کے لیے کمپنی کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا ۔ لیکن سعودی پولیس نے کسی بھی ناگہانی صورت حال پیدا ہونے سے پہلے تمام افراد کو احتجاج ختم کرنے کے لیئے آمادہ کر لیا۔
احتجا ج کرنے والے ملازمین نے جدہ کے جنوبی علاقے میں ایک پیٹرول پمپ کو بھی بند کر دیاتھا۔مکہ ریجن پولیس چیف کرنل عاطی القریشی کا کہنا تھا کہ تنخواہوں کا معاملہ وزارتِ لیبر کے علم میں لایا گیا ہے ۔ لیکن جہاں تک مظاہروں کا تعلق ہے تو اس سے نمٹنے کیلیے پولیس کو مکمل اختیار حاصل ہے ۔(جاری ہے)
وزارتِ لیبر کے ترجمان خالد عباء الخلیل نے کمپنی کی طرف سے ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر کی وجوہات کے بارے میں وزارت لیبر کے حکا م کو بتانے کا کہا ہے ۔
لیکن ابھی تک وزارت کو ایسی کوئی بھی درخواست کمپنی کی طرف سے موصول نہیں ہوئی۔کمپنی کو ملازمین کی تنخواہیں ادا نہ کرنے پر متعدد منصوبوں سے ہاتھ دھونے پڑے ہیں۔ کمپنی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ فارغ کیئے جانے والے ملازمین کی تنخواہیں ادا کریں ۔تا کہ وہ اپنے ملک واپس لوٹ سکیں۔ واضع رہے کہ سعودی اووجر میں تنخواہوں کی تاخیر کا شکار سب سے زیادہ پاکستانی شہری ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.