سندھ میں جہاں بھی جرائم پیشہ افراد ہونگے کارروائی ہوگی ،سید مراد علی شاہ
رینجرز کا معاملہ جلد حل ہو جائیگا ،پہلی ترجیحی امن وامان کی صورت حال کو بہتر کرنا ہے،اب صوبے میں کرپشن نہیں ہوگی ،کوئی افسر پکڑا گیا تو سخت کارروائی کریں گے ،وزیراعلیٰ سندھ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ،صوبے میں امن ہوگا تو ترقی ہوگی ،بہت سے چیلنجر ز درپیش ہیں ،تمام سیاسی جماعتیں مل کر کام کریں ،سندھ پر لگے دھبے صاف کروں گا، گڑھی خدا بخش میں حاضری کے بعد کارکنوں سے خطاب ،میڈیا سے گفتگو
اتوار 31 جولائی 2016 16:45
گڑھی خدا بخش( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 جولائی ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واضح پیغام دیا ہے کہ سندھ میں جہاں بھی جرائم پیشہ افراد ہوں گے ان کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے کارروائی کریں گے۔اب ہمارے صوبے میں کرپشن نہیں ہوگی ،اگر کوئی افسر اور سیاسی رہنما کرپشن میں پکڑا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے ۔
اتوار کے روز نئے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور اپنے نئے عزم کا اعدہ کیا ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کارکنوں سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس منصب پر پہنچنے پراللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہیں،انہوں نے بے نظیربھٹو سے عوام کی خدمت کا سبق سیکھا ہے ، پیپلزپارٹی کی حکومت اپنے شہید رہنماوٴں کے اصولوں پرچلے گی، پیپلزپارٹی کا ایک ہی مقصد ہے وہ ہے عوام کی خدمت ، ہمارے پاس وسائل بہت ہیں اورحکومت کو چیلنجز بھی کئی درپیش ہیں اورہم ہرمسئلہ حل کریں گے، ہمیں عوام کی خدمت کے لیے جوعرصہ ملا ہے اس میں کچھ کردکھائیں گے، لوگوں کوبہت جلد فرق نظرآئے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.